سرینگر//آڑو پہلگام میں آج بھی سڑکوں پر 2فٹ سے زیادہ برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خاص کر بچوں کو سکول جانے اور مریضوں کو ہسپتال جانے میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کے کناروں سے مزید برف ہٹائی جائے تاکہ چلنے پھرنے اور گاڑیوں کی آواجاہی آسان ہوجائے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق آڑو جنوبی کشمیر کا آخری گائوں ہے جو پہلگام مارکیٹ سے دس گیارہ کلو میٹر دور ی پر واقع ہے تاہم آڑو میںآج بھی 2فٹ برف موجودہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کو لوگوںنے بتایا کہ یہاں پرگورنمنٹ ہائی سکول، پرائمری ہیلتھ سنٹر اور گاڑیوں کیلئے سٹینڈ ہے اور سڑکوں پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے میںدشواریاںپیش آرہی ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں مشکلات کاسامناکرنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔ سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی مشکل بن گئی ہے ۔ کیوں کہ پہلے ہی آڑو کی سڑکیں اتنی کشادہ نہیں ہے کہ دو گاڑیاں ایک ساتھ پار ہوسکیں دوسرا برف کی وجہ سے سڑکوں کی جگہ کم ہوچکی ہے جو لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کیلئے بھی باعث پریشانی ہے ۔ مقامی لوگوںنے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے سڑکوں سے مزید برف ہٹانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو روحت ملے ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










