جموں کشمیر کے 9اضلاع میںکوئی نیا کیس نہیں، 188مریض شفایاب

جموں کشمیر کے 9اضلاع میںکوئی نیا کیس نہیں، 188مریض شفایاب

سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے کئی دنوں بعد متاثرین کی تعداد سوسے کم ریکارڈ کی گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 95نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329220تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 28جبکہ کشمیر میں 67نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 188مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میںکسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 95نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329220تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 28جبکہ کشمیر میں 67نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 188مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اگرچہ 9اضلاع میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیںآیا تاہم فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 14سو کے پار چلی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے کئی دنوں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل متاثرین کی تعداد ایک سو سے پار چلی گئی ہے تاہم آج کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔