جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 101نئے معاملات

جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 101نئے معاملات

سرینگر/ / کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 101نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 324647تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 17جبکہ کشمیر 84نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں کے اموات میںکئی دن بعد ٹھہرائو آگیا ہے اور دوسرے روز بھی کسی مریض کی موت نہیںہوئی جبکہ 119متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات میںکئی دنوں بعد ٹھہرائو آگیا ہے ۔حکام کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھی کسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی اور اموات کا سلسلہ 4404پر ہی تھم گیا ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 101نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 324647تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 17جبکہ کشمیر 84نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں کے اموات میںکئی دن بعد ٹھہرائو آگیا ہے اور دوسرے روز بھی کسی مریض کی موت نہیںہوئی ۔جبکہ 119متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران جہاں فعال معاملات میں کمی آ رہی ہے وہیں جموں کشمیر کے چار اضلاع میں کوئی نیا معاملہ درج نہیںہوا ۔