corona kashmir

جموں کشمیر میں کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری

سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر متاثرین کی تعداد 150سے پار چلی گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 172نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 328590تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر میں 151نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 91مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ دوسرے روز بھی کوئی تازہ موت نہیںہوئی ہے تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین کے ہندسے میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 172نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 328590تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر میں 151نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 91مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے اگرچہ دواضلاع میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیںآیا تاہم فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 16سو پار کر گیا ہے ۔