سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے ایک بار پھر متاثرین کی تعداد 100 پار کر گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329430تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 26جبکہ کشمیر میں 84نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 153مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ چوتھے روز بھی کسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329430تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 26جبکہ کشمیر میں 84نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 153مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اگرچہ چاراضلاع میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیںآیا تاہم فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 14سو کے قریب ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے کئی دنوں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل متاثرین کی تعداد ایک سو سے پار چلی گئی ہے تاہم آج کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔










