سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 166نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 324813تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 44جبکہ کشمیر 122نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں سے ایک اور کی موت واقع ہوئی جبکہ 76متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جموں کشمیر میں دو دنوں بعد ایک اور مریض کی موت ہوئی ۔ حکام کے مطابق جی ایم سی راجوری میں ایک متاثرہ مریض کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 4405تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 166نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 324813تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 44جبکہ کشمیر 122نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں سے ایک اور کی موت واقع ہوئی جبکہ 76متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معا،لات بھی بڑھ گئی ہے ۔










