سری نگر//جموں و کشمیر مشترکہ مسابقتی ابتدائی امتحان 24اکتوبر کو ہوگا ۔جموںو کشمیر پبلک سروس کمیشن(جے کے پی ایس سی )نے 30 ستمبر کو سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میںیہ کہا۔ یہ امتحان دو سیشنوں میں ہوگاجس میں صبح 10 بجے سے 12بجے اور دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جے کے پی ایس سی امتحان کے ایڈمٹ کارڈ 12اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ جو امیدوار داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر رہے گا وہ 20اکتوبر کو یا اس سے پہلے کمیشن کے سامنے آن لائن درخواست فارم اور آن لائن فیس بھرنے کے درست ثبوت کے ساتھ نمائندگی کر سکتے ہیں۔ جے کے پی ایس سی نے امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ 20 اکتوبر کے بعد کوئی بھی اعتراض یا دعویٰ قابل قبول نہیں ہو گا ۔امتحان میں چار درجے کی سیکورٹی یا فریکنگ کی وجہ سے تمام امیدوار امتحان شروع ہونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے رپورٹ کریں گے پہلے سیشن کے لیے صبح 8 بجے اور دوسرے سیشن کے لیے دوپہر 1 بجے تک ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امتحان کے لیے کل 30,565، درخواستیں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔جن امیدواروں نے گریجویشن رزلٹ کی تاریخ کی غلط تاریخ درج کیاہے اور دیگر جنہوں نے اپنا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اپ لوڈ نہیں کیا ہے وہ 5اکتوبر شام 5بجے یا اس سے پہلے دستاویزات جمع کروائیں۔










