J&K first to release Good Governance Index in the country-21

جموں و کشمیر نے ملک میں سب سے پہلے گُڈ گورننس انڈیکس جاری کیا

چیف سیکرٹری نے اسے انتظامیہ کو مزید اختراعی ، اصلاحی ، قابل رسائی اور جوابدہ بنانے کی مشق قرار دیا

جموں//مرکزی سیکرٹری محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) وی سری نواسن نے پرنسپل سیکرٹری اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم روہت کنسل ، پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی منوج کمار دویدی اور ڈی جی امپارڈ سوربھ بھگت کی موجودگی میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کو ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس ( ڈی جی جی آئی ) کی پہلی کاپی پیش کی ۔ پہلی مشق جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے اگست 2019 کے بعد ہاتھ میں لئے گئے بہت سے انتظامی اصلاحات کا نتیجہ ہے ۔ یہ مشق ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے جہاں اضلاع کی درجہ بندی ان کے اسکور کے مطابق کی گئی ہے جو گورننس کا عمل سادہ ، تیز ، اختراعی ، قابلِ رسائی اور جوابدہ بنانے میں کی گئی اصلاحات پر کی گئی ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اسے عوام دوست انتظامیہ کی پیش کش کے کلچر کو بہتر بنانے کیلئے ایک سنگِ میل قرار دیا جس میں جوابدہی کے موروثی احساس کے ساتھ اس کے کام کاج میں شفافیت بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق گورننس کو زیادہ ذمہ دار ، اصلاحی ، معقول ، عقلی اور لوگوں کی دہلیز پر قابل رسائی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے عمل کا پیش خیمہ ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے اس مشق کیلئے ڈی اے آر پی جی اور امپارڈ دونوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کو مستقبل میں انتظامیہ کی نچلی سطح تک پھیلاتے ہوئے مزید ترقی یافتہ اور جامع بنایا جائے گا ۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ ڈی جی جی آئی فریم ورک میں 58 اشارے ہیں جو ترقی اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں سے تیار کئے گئے ہیں اس میں دس شعبوں جیسے زراعت اور اس سے منسلک شعبہ ، تجارت اور صنعت ، انسانی وسائل کی ترقی ، صحت عامہ ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور یوٹیلیٹیز ، اقتصادی نظم و نسق ، فلاح و بہبود اور ترقی ، عوامی تحفظ اور عدلیہ اور شہریوں پر مرکوز گورننس شامل ہیں ۔ اس موقع پر سامنے آیاڈیٹا کولیشن کی ایک وسیع مشق کے بعد ڈیٹا سینیٹائیزیشن کے بعد حتمی انڈیکس کو معیاری اور ٹیسٹ شدہ ڈیٹا نارملائیزیشن اور اسکورنگ کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے شمار کیا گیا ۔ تقریب کے دوران متعلقہ افسران نے کہا کہ انڈیکس جامع 10 شعبوں کی بنیاد پر اضلاع کی جامع درجہ بندی کی عکاسی کرے گا ۔ ڈی جی جی آئی اضلاع کی اشارے کے لحاظ سے کارکردگی پر ایک ونڈو بھی پیش کرے گا جو کہ گورننس کے عمل پر ان کی کارکردگی کو سمجھنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے ۔