سری نگر//جموں اور کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تین مسائل کی نشاندہی کی جن میں بدعنوانی، علیحدگی پسند ایجنڈا، اور بھارت مخالف ایکوسسٹم ہے۔کے این ایس کے مطابق کہ سمارٹ سٹی کے تحت اپسرا روڈ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ “میں نے علیحدگی پسند ایکوسسٹم کے ایک سرگرم رکن کی طرف سے لکھی گئی ایک خبر دیکھی اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ تین طرح کے ایکوسسٹمز ہیں جسکی وجہ سے ان دنوں جموں کشمیر میں ایک مسئلہ ہے اس میں بدعنوانی علیحدگی پسند، اور بھارت مخالف ایکوسسٹم شامل ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ حکومت ہند کے ماتحت اس انتظامیہ نے ان لوگوں کو کسی قسم کی آکسیجن فراہم نہیں کی ہے۔ سنہا نے صحت ہیلتھ کیئر اسکیم کے بارے میں بات کی اور کہا کہ کچھ لوگوں نے اس اسکیم پر تنقید کی ہے اور صحت اسکیم کے بارے میں انہوں نے سوالات اٹھائے تاہم میں کہنا چاہتا ہوں کہ 982 کروڑ پریمیم 1288کروڑ مریضوں میں تقسیم کیاگیا جبکہ 5 لاکھ 66 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا اور اس اسکیم پر روزانہ 2کروڑ 5لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی اسکیم نہیں ہے، اگر غریبوں کا علاج کیا جائے تو انہیں مسلہ ہے، اگر ہم 5 مرلہ زمین غریبوں کو دیں گے تویہ بھی مسئلہ ہے اور اگر میں اب کہوں کہ جموں و کشمیر میں جو بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں، ہم دیں گے تو انکو یہ بھی مسلہ ہے۔ سنہا نے اپسرا روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں میں اس نویت کا پہلا پروجیکٹ ہے اور اس منصوبے سے تاجروں کو فائدہ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔عمر عبداللہ کے اس بیان پر کہ سنہا نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے 80 فیصد لوگ انتخابات نہیں چاہتے پر سنہا نے کہا کہ میں نے ایسا بیان نہیں دیا اور اصل میں یہ ایک صحافی نے مجھے بتایا کہ لوگ یہ کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں الیکشن کرنے کیلئے نہیں ہوں۔ لیکن میں نے پہلے بھی الیکشن لڑے ہیں اور آئندہ بھی لڑوں گا۔کے این ایس کے مطابق کہ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اسمارٹ سٹی کے ایک اہم پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور مزکورہ پروجیکٹ سے گاندھی نگر میں 13.5کلومیٹر کے روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ اور جدید بنایا ہے اور 600 میٹر اپسرا سڑک کو ہائی اسٹریٹ میں تیار کیا گیا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد جموں شہر کو سب کے لئے مواقع فراہم کرنے کا مرکز بنانا ہے اور اسے ترقی کے انجن اور نوجوان کاروباریوں کے لئے انکیوبیٹر کے طور پر تیار کرنا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ شہری آ آدی کے بنیادی سہولیات کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اپ گریڈ کیا جائے۔










