اننت ناگ میں ایس آر ٹی سی کمپلیکس کا منصوبہ 2026-27 کے دوران مکمل کرنے کی تجویز

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے پیش کردہ 5 بل منظور کر لئے

سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ کے پیش کردہ پانچ بل منظور کر لئے جن میں بلدیاتی انتظام ، کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گذارنے میں آسانی ، ٹیکس ، قانون ساز اراکین کی پینشن اور جرائم کی عقلی سازی و غیر مجرمانہ بنانا جیسے اہم شعبے شامل ہیں ۔ یہ بل وزیر اعلیٰ نے 24 ستمبراور 28 ستمبر 2026 کو پیش کئے تھے جنہیں متعلقہ تاریخوں پر اراکین میں تقسیم کیا گیا تھا اور جاری خزاں سیشن کے دوران ان پر غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کئے گئے بلوں میں جموں و کشمیر میونسپل ( ترمیمی ) بل 2026 ( ایل اے بل نمبر 10 آف 2026 ) شامل ہے جو انہوں نے وزیر انچارج ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے پیش کیا ۔ وزیر انچارج لاء ، جسٹس اینڈ پارلیمنٹری افئیرز کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر ایز آف ڈوئنگ بزنس بل 2026 ( ایل اے بل نمبر 11 آف 2026 ) پیش کیا ۔ اس بل کا مقصد قانون کو یکجا اور ترمیم کرنا ہے تا کہ اجازت پر مبنی کنٹرول کی جگہ اصول پر مبنی حکمرانی قائم کی جا سکے اور شہریوں و کاروباری اداروں کو اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی ، سرمایہ کاری اور کام کرنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ اس کا مقصد یونین ٹیریٹری میں ایز آف ڈوئنگ بزنس اور ایز آف لیونگ کو فروغ دینا بھی ہے تا کہ روز گار پیدا ہو ، سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے اور طویل مدتی اقتصادی ترقی برقرار رکھی جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے بحیثیت وزیر انچارج فائنانس جموں و کشمیر گُڈز اینڈ سروسز ٹیکس ( ترمیمی ) بل 2026 ( ایل اے بل نمبر 12 برائے 2026 ) پیش کیا جس میں جموں و کشمیر گُڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 میں ترمیم کی درخواست کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بحیثیت وزیر انچارج قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور جموں و کشمیر اسٹیٹ لیجسلیچر ممبراز پینشن ( ترمیمی ) بل 2026 ( ایل اے بل نمبر 15 برائے 2026 ) بھی پیش کیا یہ بل جموں و کشمیر اسٹیٹ لیجسلیچر ممبرز پینشن ایکٹ 1984 میں ترمیم اور اس سے متعلقہ یا ضمنی امور کا احاطہ کرتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا گیا ایک اور قانون جموں و کشمیر ڈی کرائمینلائزیشن اینڈ ریشنلائزیشن آف افینسز بل 2026 ( ایل اے بل نمبر 16 برائے 2026)ہے ۔ یہ بل بعض قوانین میں ترامیم کر کے جرائم کو غیر مجرمانہ بنانے اور ان کی عقلی ترتیب کے ذریعے زندگی گذارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بعض قوانین کو منسوخ کرنے اور ان سے متعلقہ یا ضمنی امور کا بھی احاطہ کرتا ہے ۔