PMJAY

جموں وکشمیر کے شہری اَب گھر پر آرام سے اے بی پی ایم جے اے وائی صحت گولڈن کارڈ حاصل کر رہے ہیں

سری نگر//جموںوکشمیر کے شہری اَب گھر پر آرا م سے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم ۔جے اے وائی ) صحت سکیم کے تحت گولڈن کارڈ کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے لوگ ایک بٹن کے کلک پر اِس سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔شہروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس Setu.pmjay.gov.inسائٹ پرجاکر اَپنے آ پ کو رجسٹر کریں اور اس میں راشن کارڈ او رآدھار کارڈ کی تفصیلات دیں او راَپنا گولڈن کارڈ ڈائون لوڈ کریں۔یہ پہل اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام شہریوں کو گولڈن کار ڈ ملیں جو پانچ لاکھ روپے ہیلتھ اِنشورنس کور فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے ) نے حال ہی میں اگست مہینے کے آخیر تک آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت صد فیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے گھر گھر جا کر ایک مہم شروع کی۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم منوج کمار دِویدی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اِس برس اگست کے آخیر تک جموںوکشمیر کے تمام علاقوں میں صد فیصد گھر گھرمہم شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی ) صحت نے جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو پانچ لاکھ مفت علاج فراہم کرنے کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی ) صحت سکیم ان غریب کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بن گئی ہے جو ملک کے نامور اور معروف طبی اِداروں میں صحت کا علاج نہیں کرسکتے ۔حال ہی میں جے کے آر ایل ایم سے منسلک خواتین او ران کے کنبوں کے لئے ایک خصوصی پہل شروع کی ہے تاکہ ان کا مفت علاج کیا جاسکے۔جموںوکشمیر کے لوگوں کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ صحت سکیم اے بی پی ایم۔ جے اے وائی کے ساتھ مل کر شروع کی تھی ۔جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم۔ جے اے وائی ) صحت سکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں میں تمام رہائشیوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ اِنشورنس کور فراہم کرتی ہے ۔اِس سکیم میں ہسپتالوں میں داخل ہونے سے پہلے کے تین دن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے پندرہ دِنوں کے اخراجات بشمول تشخیص اور اَدویات شامل ہیں۔سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے ’’ گائوں گائوں آیوشمان‘‘ کی پہل کے تحت دُور دراز اور دُور افتادہ دیہاتوں تک پہنچنے کے لئے شروع کیا ہے جو موسم کی خراب صورتحال کی وجہ ے باقی دنیا سے منقطع ہوتے ہیں تاکہ اِس سکیم کے فوائد کو ہر استفادہ کنندہ تک پہنچے۔