jammu kashmir

جموں وکشمیر میں جامع زرعی پالیسی کی تشکیل

چیئرمینAPEDAڈاکٹر انگاموتھو جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ممبر مقرر

سری نگر//حکومت نے’جموں وکشمیر میں جامع زرعی پالیسی کی تشکیل‘کیلئے چیئرمینAPEDA نئی دہلی ،ڈاکٹر انگاموتھو کو جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کاممبر مقرر کیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلہ (آئی اے ایس)کی جانب سے 27دسمبر2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر1589-JK(GAD)آف2022میں کہاکہ جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر ایم انگاموتھو کو یونین ٹیریٹری لیول اپیکس کمیٹیUTLAC کا ممبر مقرر کیا ہے تاکہ وہ یونین ٹیریٹری جموں وکشمیر سے ایکسپورٹ یابرآمد پر مبنی زرعی اجناس کے فروغ کیلئے ایک مناسب پالیسی نظام کی سفارش کرے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، حکومت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر ایم انگاموتھو، آئی اے ایس، چیئرمین، اے پی ای ڈی اے، نئی دہلی بھی حکومت کے حکم نمبر 985-JK(GAD)بتاریخ30ستمبر2022کے تحت جموں و کشمیر کے مرکزی زیرانتظام علاقے سے برآمد پر مبنی زرعی اجناس کے فروغ کیلئے ایک مناسب پالیسی نظام کی سفارش کرنے کیلئے یونین ٹیریٹری لیول اپیکس کمیٹی کاممبر مقرر کیاگیاہے ۔مزید یہ حکم دیا گیا ہے کہ کمیٹی کیلئے اگلے5 سالوں کیلئے درج ذیل اضافی مقاصد اور اہداف ہوں گے۔اول یہ کہ جموں و کشمیر سے زرعی برآمدات کو 190 کروڑ سے 3000 کروڑ تک بڑھانا۔ دوئم یہ کہ برآمدات کی بنیاد کو متنوع بنائیں نیزاعلیٰ قدر اور ویلیو ایڈڈ زرعی برآمدات میں اضافہ کریں۔سوئم یہ کہ جموں وکشمیربرانڈ کو اس کی انفرادیت اور معیار کیلئے فروغ دیں۔ چہارم یہ کہ ناول نسلی، روایتی، نامیاتی اور غیر روایتی زرعی مصنوعات کو فروغ دینا۔پانچواں یہ ایکسپورٹ یعنی برآمد کے مواقع کیلئے کسانوں کو فعال اور بااختیار بنائیں۔