چیف سیکرٹری کی سربراہی میں10رُکنی کمیٹی تشکیل،7انتظامی سیکرٹری بھی شامل
سری نگر//حکومت جموں وکشمیر نے توانائی کی منتقلی پر UT سطح کی10رُکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے ،جسکی کمان یاسربراہی چیف سیکرٹری کوسونپی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )کی جانب سے4،اگست2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈرزیر نمبر900-JK(GAD)آف2022میں کہاگیا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیرمیںتوانائی کی منتقلی پر UT سطح کی10رُکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کومنظوری دی جاتی ہے ،جسکی ترکیب مندرجہ ذیل ہوگی ۔سرکاری حکمنامے کے مطابق اس دس رکنی کمیٹی کے چیئرمین جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری ہونگے جبکہ اس میں شامل دیگر9ممبران میںانتظامی سیکرٹری ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ،انتظامی سیکرٹری محکمہ صنعت وحرفت ،انتظامی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ،انتظامی سیکرٹری پائور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ،انتظامی سیکرٹری دیہی ترقی وپنچایتی راج محکمہ شامل ہیں جبکہ چیف الیکٹورل افسر ایس ڈی اے پائور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس کمیٹی کے کنوینئر ہونگے اوردیگر ضروری ممبران کاانتخاب کمیٹی خود کرے گی ۔10رُکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے شرائط اورحوالہ جات کے حوالے سے سرکاری آرڈرمیں کہاگیا ہے کہ مذکورہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جموں وکشمیرمیں نئی توانائی کی منتقلی سے متعلق موجودہ پالیسی کاجائزہ لیکر نئی پالیسی،ایکشن پلان ،اہداف اورحصولیابیوں کاخاکہ مرتب کرے گی۔










