جموں وکشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ بہتر حکمرانی کی راہ پر گامزن

سری نگر//جموںوکشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے حالیہ مہینوں میں جموںوکشمیر میں مختلف اِی۔ گورننس اِقدامات متعارف کرتے ہوئے دفتر ی نظام میں اِنقلاب لایا ہے ۔اِی ۔ آفس اَپنانے سے جموںوکشمیر کے بیشتر سرکاری دفاتر میں ایک آسان ، جواب دہ ، مؤثر اور شفاف کاغذی کام کا کلچر قائم ہوا۔ اِی ۔ آفس سسٹم ملازمین کوجانکاری اور خدمات کے لئے ایک گیٹ وے پیش کرتے ہوئے اَپنے کام اور علم کے اشتراک کے ہر پہلو سے متعلق معلومات تک رَسائی کا ایک آسان طریقہ فراہم کر رہا ہے۔اِی ۔ آفس دفاتر میں فائلوں کی تاخیر کو ختم کر کے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں سرکاری محکموں کی مدد کر رہا ہے ۔ اِی ۔ آفس کے آغاز سے نہ صرف فائلوں کو نمٹانے کی رفتار اور کارکردگی میں اِضافہ ہوا ہے بلکہ اِس سے عوامی اہمیت کے مختلف معاملات پر بروقت اور تیز فیصلے بھی کئے جارہے ہیں۔مزید برآں، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے اَفسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹوں ( اے پی آرز) کو لکھنے اور ٹریک کرنے کے لئے سمارٹ پر فارمنس اپریزل رِپورٹ ریکارڈنگ آن لائن وِنڈو( ایس پی اے آر آر او ڈبلیو) سسٹم بھی متعارف کیا۔اِس منفرد نظام کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد بروقت اے پی آر ز کو الیکٹرانک طریقے سے بھرنے کی سہولیت فراہم کرنا ہے جو نہ صرف صارف دوست ہے بلکہ اَفسروں کی سہولیت کے مطابق کسی بھی وقت کہیں سے بھی تفصیلات بھرنے کی اِجازت دیتا ہے ۔سسٹم سے پوری طرح سے بھرے ہوئے اے پی آر جمع کرنے میں تاخیر کو کم کرنے کی بھی توقع ہے۔اِس کے علاوہ محکمہ نے الیکٹرانک ویجی لینس کلیئرنس سسٹم بھی شروع کیا۔ یہ نظام تمام سرکاری ملازمین کے حق میں الیکٹرانک / بذریعہ آن لائن موڈ ویجی لینس کلیئر نس فراہم کرتا ہے اور جب انہیں اَپنے سروس کیئر یرکے دوران ضرورت ہو تی ہے۔ملازمین کو اِس سسٹم کے ذریعے اِی میل / ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی درخواستوں کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔جموںوکشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے شہر ی دوست عوام پر مبنی حکمرانی قائم کرنے کے لئے ’’ستارک ناگرک ایپ‘‘بھی شروع کی جس سے کوئی بھی عام شہری اینٹی کورپشن بیورو( اے سی بی ) کے پاس آن لائن شکایات درج کرسکتا ہے ۔ موبائل ایپلی کیشن رشوت ستانی کے بارے میں معلومات کے بغیر کسی رُکاوٹ کے آسان بنانے اور شہریوں کو آسانی اور نقل و حمل کے ساتھ اَپنی شکایات پیش کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔جموں وکشمیر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے رشوت ستانی سے پاک اِنتظامیہ کو اِدارہ جاتی بنانے کے اَپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے پراپرٹی ریٹرن کی اِی۔ فائلنگ ( پی آر ایس۔ پورٹل )کے لئے آن لائن پورٹل شروع کیا۔ نیا پورٹل تمام ملازمین کی جائیداد کی تفصیلات تک رَسائی اور نگرانی کی سہولیت فراہم کرے گااور ملازمین کو چوکسی کی منظوری حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کرے گا۔یہ پورٹل رشوت خور ملازمین کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملات کی تیزی سے جانچ کرنے میں اے سی بی کی مدد کرے گا۔جموںوکشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جموں وکشمیر یوٹی میں نظم و نسق اور اِنتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کئی اِنتظامی اور اِنسانی وسائل کے اِنتظام میں اِصلاحات بھی متعارف کرائیں۔صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سب صوبائی مجسٹریٹوں کو ان کے ماتحت پر مؤثر کنٹرول کے لئے مزید اِختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔جموںوکشمیر میں ترقی کی راہ کو تیزی سے گامز ن کرنے اور عوامی رَسائی پروگراموں کو مستقل بنیادوں پر منظم کرنے کے لئے ، اِنتظامی سیکرٹریوں کو ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کے لئے اَضلاع مختص کئے گئے ہیں۔ اِنتظامی سیکرٹریز اِن اَضلاع میں عوامی رَسائی پروگراموں کے دوران عوام سے بات چیت بھی کرتے ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں کو ہاتھ میں لینے سے پہلے جائزہ لیا جاسکے۔جموںوکشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے محکموں میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کے لئے مختلف محکموں میں تقریباً 25,000 خالی اَسامیوں کی نشاندہی کے بعد تیز ی سے بھرتی کا عمل شروع کیا ہے ۔ مختلف محکموں / سروسز کے لگ بھگ 54 ریکروٹمنٹ رولز کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ تنظیم نو کی وجہ سے ابہام / بے ضابطگی کو دُور کرنے کے لئے 98 مختلف قوانین میں نئے سرے سے ترمیم / جاری کیا گیا ہے۔مختلف سطحوں پر اَفسروں اور ملازمین کی حوصلہ اَفزائی کے لئے جی اے ڈی کے زیر اِنتظام مختلف خدمات کے سلسلے میں محکمانہ پروموشن کمیٹیوں کا اِنعقاد کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً 500 گزیٹیڈ اور 120 نان گزیٹیڈ سٹاف ممبران کو ترقی دی گئی اور جے کے اے ایس کے تقریباً1,000اَفسروں کو مختلف سطحوں پر ترقی دی گئی ۔ اپریل 2021ء میں نظر ثانی شدہ سنیارٹی لسٹ کے اجرأ کے بعد جے کے اے ایس اَفسروں کے درمیان ایک دہائی پر محیط سنیارٹی کا تنازعہ بھی طے پایا گیا جس کے بعد اَفسران کی کافی ترقیاں کی جائیںگی۔اَفسران اور ملازمین کو دفتری کام میں جدید ترقین ٹیکنالوجیوں کے تعارف سے اَپ ڈیٹ رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تقریباً 2,500 ملازمین کو جے اینڈ کے امپارڈ سمیت مختلف اِداروں میں تربیت دی گئی ۔ اِس کے علاوہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے بارے میں جے اینڈ کے امپارڈ سے تقریباً300 سی پی آئی او کو آن لائن تربیت دی گئی۔یہ بات واضح ہے کہ اَپنی نوعیت کے پہلے پہل میں اِس سال جے کے اے ایس کے تقریباً 60 سینئر اَفسروں کو نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ( این سی جی جی ) ، ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اینڈ پبلک گریوینس ( ڈی اے آ ر پی جی )، مرکزی حکومت کے کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر س دفتر کو موصول ہونے والی عوامی شکایات / شکایایتی ازالے کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے جے کے جی اے ڈی نے لیفٹیننٹ گرنر کے حوالہ جات مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے ۔ سیل کو موصول ہونے والی 15,886 شکایات میں سے اَب تک 13,587 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔نئی ٹیکنالوجیوں کی آمد اور کام کو بہتر طریقے سے نمٹانے کے لئے مزید مضبوط دفتری ٹولز کے تعارف سے جموںوکشمیرجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اِنتظامیہ کا اعصابی مرکز ہونے کی وجہ سے جموںوکشمیر یوٹی میں حکمرانی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے مستقل بنیاد وں پر تیار ہو رہا ہے۔