مرکزی وزیر پٹرولیم اور لیفٹیننٹ گورنر نے پو جا کی، شری اَمرناتھ جی کے عقیدت مندوں اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی
جموں//مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس ،مکانات و شہری اَمور ہردیپ سنگھ پوری اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یاتری نواس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے پوجا کی۔یہ سہولیت ماجین جموں میں آئیل اینڈ نیچرل گیس کا رپوریشن لمٹیڈ ( او این جی سی ) کے سی ایس آر اقدام کے تحت 51 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یاتری نواس ہر برس 30,000شری اَمرناتھ جی یاتریوں کے لئے رہائش فراہم کرنے میں مدد کرے گا اوربالخصوص کمزور طبقوں کے یاتریوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگا ۔ اِس سے ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گااور بغیر کسی رُکاوٹ کے تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی کے عقیدت مندوں ، شرائین بورڈ کے اَفسران ، شری اَمرناتھ جی یاترا سے وابستہ شراکت داروں، آرگنائزیشنوںاورجموںخطے کے لوگوں کو یاتری نواس کے تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا،’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری جی کا جموں میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورد کے یاتری نواس کے لئے بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ نئی سہولیت بابااَمرناتھ کی سالانہ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کے سفر کو بہت آسان بنائے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے بابا شری اَمرناتھ جی کے عقیدت مندوں کے لئے سی ایس آر اقدامات کے تحت 4سے 5 مزید یاتری نواس کی منظوری کے لئے مرکزی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے چیئرمین او این جی سی ارون کمار سنگھ کا بھی شکریہ اَدا کیا اور جموں میں یاتری نواس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں او این جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھرپور تعاون کی سراہنا کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے عمل آوری ایجنسیوں اور تعمیراتی کام میں مصروف تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یاتری نواس کو روحانیت کے ایک اہم مرکز کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کریں۔ اُنہوں نے کہا ،’’ بابااَمرناتھ کی پوتر یاترا روحانی سفر کا اعلیٰ مقام ہے۔ یاتری نواس کے تعمیراتی کام کو پوری عقیدت اور شکر گزار دِل کے ساتھ اَنجام دیا جانا چاہئے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم عقیدت مندوں کی محفوظ اور بغیر پریشانی یاترا کے لئے رہائش ، ٹرانسپورٹیشن ، طبی اور بہتر رابطے سمیت سہولیات کو بڑھانے کے لئے زیادہ عزم اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف سے چند واڑی ۔ پنج ترنی ۔ سنگم ٹاپ ۔ بال تل سڑک کے لئے ڈی پی آر ایڈوانس مرحلے میں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مکمل ہونے پر یہ سڑک یاتریوں کوبہتر اور ہموار راستہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس 2015 ء سے اَب تک سب سے زیادہ 3.65 لاکھ یاتریوں نے شری اَمرناتھ جی کی پوتر گپھا کا درشن کیا۔ گذشتہ برس 120 اِضافی بینک برانچیں شامل کی گئیں تاکہ یاتریوں کی رجسٹریشن کی سہولیت فراہم کی جاسکے اور اس برس ملک بھر میں 542 برانچوں سے رجسٹریشن کی سہولیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سال 2021 ء میں عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے آن لائن درشن ، ہَوَن اور پرساد کے اَقدامات کئے گئے ۔اِس کے علاوہ چندر کوٹ میں یاتری نواس جس کا اِفتتاح گزشتہ برس جون میں کیا گیا تھا جس میں تقریباً 50,000 عقیدت مند موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاتر ا ٹریک کی اَپ گریڈیشن کا کام جنگی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اِس برس مارچ میں برف ہٹانے کے بعد کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مواصلاتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے اہم کوششیں کر تے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاوروں ، سیل آن وہیلز ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے نصب کر رہے ہیں ۔ اِس کے علاوہ فوج سونہ مرگ سے پوتر گپھاتک آپٹیکل فائبر کیبل بچھا رہی ہے ۔یہ سکول آف پلاننگ اینڈ آر کیٹیکچر نئی دہلی کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا اور یاتری نواس 18 ماہ کی مدت کے اَندر مکمل ہونے کے لئے مقرر ہے۔ چیئرپرسن ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن ، ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیئرمین او این جی سی ارو ن کمار سنگھ ،سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، پدم شری پروفیسر وشوا مورتی شاستری ،ایس اے ایس بی کے اَرکان، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔










