سری نگر//جموںو کشمیر میں 26جنوری کی تقریبات کو پُر امن طور منعقد کرنے کے لئے بڑے پیما نے پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہے جس دوران یہاں بھیڑ باڑ والے علاقوں ،بازاروں اور سڑکوں پر چل رہے مسافرگاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں اور باقی لوگوں کو تلاشیوں جگہ جگہ پر تلاشیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اس دوران حکام نے بتایا یوم جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے ملی ٹنٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسزکو پٹھانکوٹ سے کشمیر تک ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کوئی ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق 26جنوری کے تقریبات کو پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے جموں سے کشمیر تک سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر ہیں ۔حکام نے بتایاجمہوریہ کی تقریبات سے پہلے ملی ٹنٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسزکو پٹھانکوٹ جموں قومی شاہراہ پر ہائی الرٹ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش،پنجاب چوکی پر بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے دستوں کو ہائی وے پر سخت حفاظتی اقدام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے کے ساتھ حفاظتی سیٹ اپ ہائی الرٹ پر ہے اور ملک دشمن عناصر کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے اقدام کے طور پر چیکنگ کو تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی گرڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور کٹھوعہ اور سامبہ کے جڑواں سرحدی ضلع میں بھی ہائی وے کے ساتھ ساتھ تمام اہم تنصیبات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع کے سرحدی علاقوں کے ساتھ لانگ رینج پٹرولنگ (LRP) اور علاقے کے تسلط کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ “سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، پورے علاقے میں انسداد بغاوت اور انسداد دراندازی کے گرڈ کو سخت کر دیا گیا ہے”۔انہوں نے کہا کہ تمام چیک پوسٹوں پر سیکورٹی اہلکاروں کو بڑھا دیا گیا ہے اور انہیں چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔جموں میں ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشنوں سمیت اہم تنصیبات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔جموں کے علاقے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کی حفاظت کرنے والی بی ایس ایف سخت نگرانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ میں، بی ایس ایف کو ہماچل دپردیش-پٹھانکوٹ چیک پوسٹ پر حفاظتی اقدام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں سے پٹھان کوٹ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور تمام تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ادھر جموںو کشمیر میں جمو ںاور وادی میں بھی26جنوری تقریبات کے حفاظت کے سلسلے میں فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے جہاں بھیڑ بھاڑ والے بازروں اور دیگر مقامات پر فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جو راہ گیروں،گاڑیوں میں سوار افراد،اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص آنے والے تقریبات کو نشانہ نہ بنائے سکے ۔یہاں وادی کے مختلف علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے اپنے گشتوں میں تیزی لائی ہے اس حوالے سے شہر سرینگر سمیت وادی کے باقی علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے کشمیر نیوز سروس کے سٹی رپوٹر نے بتایا شہر سرینگر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا شہر کے لالچوک سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور وہ گاڑیوں کو روک کر اْن کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار راہگیروں کو بھی روک کر اْن کی جامہ تلاشی لے رہے تھے اورشناختی کارڑچیک کرنے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ بھی کر رہے تھے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔جبکہ شہر دیہات میں بھی گشت کو تیز کر دیا گیا ہے ۔










