جموںوکشمیر کلچرل اکیڈیمی کے زیر اہتمام ، جموںمیں پنجابی شاعر سرجیت پاتر کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

سرینگر//ممتاز پنجابی شاعر پدم شری ڈاکٹر سرجیت پاتر کی خدمات کو یاد کرنے کے تئیں، جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (JKAACL) کی جانب سے سیگل ہال جموںمیں ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق پدم شری ڈاکٹر جتندر اودھمپوری، نامور پنجابی ادیب خالد حسین، بلجیت رینا، ڈاکٹر جاوید راہی، چیف ایڈیٹر اور جے کے اے اے سی ایل کے سنٹر فار لینگویجز اینڈ کلچر کے سربراہ کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا ڈیزائن پوپندر سنگھ پارس نے تیار کیا تھا جبکہ اکیڈمی کے سکریٹری بھرت سنگھ نے نگرانی کی۔ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس تقریب کے منعقد کرنے کا بنیادی مقصدڈاکٹر سرجیت پاتر کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جو 11 مئی 2024 بروز ہفتہ انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر پاتر کے معزز عہدوں اور ان کی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی، جیسے کہ پنجاب آرٹس کونسل کے صدر۔ ، چندی گڑھ، اور پنجابی ساہت اکادمی کے صدر کے طور پر ان کا سابقہ کرداررہا ہے۔ ڈاکٹر پاترکی جے کے اے سی ایل کے ساتھ متعدد پروجیکٹس کے تعلق کو بھی نوٹ کیا گیا۔خالد حسین نے پنجابی ادب میں ڈاکٹر پاتر کی انمول خدمات پر تبصرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجابی غزل میں ایک رجحان ساز اور ایک درجن کتابوں کے مصنف کے طور پر ان کے زندگی کے اہم کارنامے اور پہلو ہیں ۔ ڈاکٹر جتندر اودھمپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں پنجابی ادب اور برصغیر کی شاعرانہ روایت پر ڈاکٹر پاتر کے اہم اثرات کی وضاحت کی۔دیگر مقررین جنہوں نے مقالے پڑھے اور ڈاکٹر سرجیت پاتر کی قابل سراہنا خدمات کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کیا ان میں نامور مصنف انیل سہگل، ڈاکٹر ارویندر سنگھ اماں، کلا کیندر کے سابق سکریٹری، پروفیسر بلجیت کور، جموں یونیورسٹی کے سابق ایچ او ڈی پنجابی؛ ڈاکٹر پریتم سنگھ، جے یو میں اسسٹنٹ پروفیسر؛ ڈاکٹر گرپریت کور، پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر نرمل ونود، بلجیت رائنا؛ سوامی اینٹرنیرو؛ ڈاکٹر ایس ہردیپ اپل، ڈاکٹر اپاشی؛ سریندر نیر، خورشید کاظمی؛ دیپک کمار اور نرمل ونودقابل ذکر ہیں ۔ڈاکٹر بلجیت رینا نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔