Manooj Sinha

ترقی کی راہ میں حائل تمام دیواروں کو مسمار کیا جائیگا:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں آڑے آنے والی تمام دیواروں کو مسمار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں سال آئندہ 22 مئی کو رئیل اسٹیٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر نے جموں وکشمیرمیں سال1990سے لاگو افسپاکی منسوخی کویکسرمسترد کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں میں جموں وکشمیر ائیل اسٹیٹ کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ جموں و کشمیر کے لئے ایک نئی صنعتی اسکیم بنی ہے، جس کیلئے 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ضرور ہوگی اور اس کے لئے44 ہزار کروڑ روپیے کی تجویز ہے۔منوج سنہا کا کہنا تھاکہلیکن یہاں دسری دقت یہ ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ملک کی باقی ریاستوں کے لوگوں کی طرح ترقی کر سکیں۔انہوں نے کہاکہیہ لوگ الزام لگاتے ہیں کہ یہاں روزگار نہیں ہے، اندسٹری کو زمین نہیں دیں گے لیکن چاہتے ہیں کہ یہاں انڈسٹری لگ جائے۔انہوںنے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے جو یہاں کی بے روزگاری کی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام دیواروں کو توڑ دیں گے جو یہاں کی ترقی کے راستے میں کھڑی کی جائیں گی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ یہاں ترقی صرف چند لوگوں کا ہی حق نہیں ہے جو ملک کے باہر مکان بھی بنائیں گے اور اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے بھی بھیجیں گے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگ ترقی کے لحاظ سے ملک کی باقی ریاستوں کے لوگوں کے برابر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کچھ ذاتوں کے لوگوں کو زمین رکھنے حق نہیں تھا ہم نے ایسے قوانین جو لوگوں کی ترقی میں حائل تھے کو منسوخ کیا ہے۔دریں اثناء : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسپا کی منسوخی کے امکان کو مسترد کردیا۔ مرکز کی جانب سے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کے ایک دن بعد کہ آیا ناگالینڈ سے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (AFSPA) کو واپس لیا جاسکتا ہے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو یونین ٹیریٹری میں تین دہائیوں سے نافذاس قانون کو منسوخ کئے جانے کے امکان کو مسترد کردیا۔رئیل اسٹیٹ کانفرنس کے حاشیے پرنامی نگاروںنے جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے پوچھا گیا کہ آیا جموں و کشمیر میں افسپا کو منسوخ کیا جا سکتا ہے یا نہیں، اس کی جانچ کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، تومنوج سنہا نے کہاکہمیں حالات سے بخوبی واقف ہوں اور اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔نہوںنے ساتھ ہی نامہ نگاروں سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ کو اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔