Theft incident in Tral, 32 sheep missing from the farm during the night

ترال میں چوری کی واردات ،دوران شب فارم سے 32بھیڑ غائب

کولگام//جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں نا معلوم افراد نے ایک شہری کے شیپ فارم سے 32بھیڑوں کو چرا لیا ہے جس کی وجہ سے افراد خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔مقامی شہری جلال الدین نے نائیک ساکن تاج محل بستی ترال پائین نے بتایا وہ گزشتہ دس سال سے اپنی لاگت پر ایک شیپ فارم چلا رہا ہے جہاں ان کے باغ میں فارم بنایا گیا ہے جبکہ ان بھیڑوں کی دیکھ بال کر نے کے لئے ایک خانہ بدوش کو یہاں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا وہ جمعہ کی صبح فارم پر صبح گیا تو انہوں نے یہاں 60میں سے 32بھیڑ غائپ پا کر ششدر ہو کررہ گیا ہے ۔متاثرہ شہری نے بتایا 32میں سے ایک بھیڑ ( نر)محکمہ شیپ کا(ریم)،ہمسائیہ کے2بھیڑ بھی شامل ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریم یہاں پر بریڈنگ کے لئے ہوتا ہے ۔فارم کے مالک نے بتایا چوکیدرا کے لا علمی کے بعد انہوں نے پولیس سٹیشن ترال میں ایک تحریری شکایت درج کی ہے جس کے بعدپولیس کی ایک ٹیم جائے موقعے پر پہنچ گئی ،جنہوں نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کیا ہے