میوہ باغات،اخروٹ،دھان کے علاوہ باقی فصلوں کو نقصان
سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال اور پلوا مہ کے کلر سمیت کئی دیہات میں اچانک بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔جبکہ کئی مقامات پر تیز بہاو والے پانی کی وجہ سے باندھ بھی ڈہہ گئے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کے روز ساڑے چار بجے کے قریب جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال ،واگڈ،سید آباد پستونہ،ہندورہ،دھرم گنڈ،گڈپورہ،ناگہ بل،زاری ہاڑ،ریشی پورہ ،پنگلش ترال وغیرہ میں اچانک بارشوں کا سلسلہ شروع ہو اہے جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ باری شروع ہوئی ہے جس کے نتیجے ،میں علاقے میں کھڑی فصلوں جس میں خاص کر ،دھان اور میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا۔ناگہ اور برن پتھری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا علاقے میں رواں ہفتے میں دو بار ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے بتایا علاقے میں مکی کا فصل بھی تباہ ہوا ہے جو اکثریت آبادی کا واحد فصل تھا۔انہوں نے سرکار مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک ٹیم کو روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک کسان نے فون پر بتایا امسال بہتر انداز میں شالی کی فصل تھی جس کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر ضلع پہلوامہ کے راجوپورہ اور کلر علاقوں سے بھی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔










