dooran

تازہ موسلاد ار بارشوں کے بعد خطہ چناب کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

سرینگر// تازہ موسلاد ار بارشوں کے بعد خطہ چناب کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے بیچ کشتواڑ میں آسمانی بجلی گر آنے بعد بادل پھٹ جانے کے واقعات کے نتیجے میں دو خانہ بندوش زخمی ہو گئے جبکہ چار بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں اور کم از کم ایک درجن دیگر زخمی ہوئے۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنل کے آ ر پار موسلادار بارشوں کے نتیجے میںخطہ چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ کئی علاقوں میں دیگر نقصان بھی ہوا ۔ راجوری کے علاقے کوٹرنکا میں شدید بارش میں تین مکانات اور ایک مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا جبکہ سواری میں شمشان گھر کا ڈھانچہ سیلاب میں بہہ گیا۔ چمل سنگھ کا مویشی خانہ، ذاکر حسین ولد محمد اعظم کے گھر؛ سواری میں اوم پرکاش ولد ہری چند اور کوٹرنکا کے کنتھول میں پریتم سنگھ ولد کیکر سنگھ کے کچے مکان کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا۔دریں اثنا، دریائے توی میں طغیانی آگئی لیکن پانی کی سطح دوپہر کے وقت زیادہ سے زیادہ 10 فٹ تک رہی جس کے بعد یہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ تاہم دریائے چناب میں اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح آج دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان 29 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ ادھر کشتواڑ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے بعد بادل پھٹنے سے، گدھاری دھر کے قریب کیشوان جنگلات کے اونچے علاقوں میں دو خانہ بدوش زخمی ہوئے اور ان کی چار بھیڑیں مر گئیں اور کم از کم ایک درجن دیگر زخمی ہوئے۔