شاہراہ بند رہنے کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کو پُر لگ گئے ، لوگ پریشان
سرینگر/ سی این آئی // اتوار کو مسلسل بارشوں کے بعد بحالی کے کام میں رکاوٹ سے سڑک کی خستہ حالی کے باعث سرینگر جموں شاہراہ 13ویں روز بھی بند رہی ۔شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں 3ہزار سے زائد مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گی ۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کا کام جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق خطہ پیر پنچال اور جموں کے ساتھ وادی کشمیر میں بھی خراب موسمی صورتحال کے باعث سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند پڑی ہوئی ہے ۔اتوار کو مسلسل 13ویں روز بھی شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی ۔اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے ۔ جموں سرینگر شاہراہ کے محکمہ ٹریفک کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ جواہر ٹنل ، پتنی ٹاپ ، بانہال کے علاقوںمیں تازہ پسیاںگرانے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 03ہزار گاڑیاں پتنی ٹاپ ، بانہال اور جواہر ٹنل کے قریب درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہو جانے کے بعد کسی بھی نئی گاڑی کو جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پہلے درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی اور اس دورا ن لوگوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جموں سے سرینگر یاسرینگر سے جموں آنے جانے کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائے ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابط قائم کرنے کے بعد ہی جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کریں۔ادھر سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے باعث مہنگائی عروج پر ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی سارے مشکلات درپیش ہے ۔ مرغ اور انڈوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے ۔










