سری نگر//جموںوکشمیر کی ترقی میں حال ہی میں اختتام پذیر ’ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ‘اور’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘ پروگرام ایک اہم ثابت ہوا ہے اور اس نے جموں و کشمیر میں مختلف مستفیدین پر مبنی سکیموںکو بھی بڑھایا ہے۔’بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام ‘ کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں 21 محکموں کے تقریباً 54 ڈیلیور ایبلز کو حاصل کیا گیا۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق یہ پروگرام 21,329 اَفراد کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے ۔مختلف شعبوں جیسے پولٹری ، ہائوسنگ ، ٹرانسپورٹ ، صحت وغیرہ میں 277 کوآپریٹیو سوسائٹیز بھی رجسٹرڈ ہوئیں، زرعی شعبے میں 14,567 سوئیل ہیلتھ کارڈ اور 5,914 کسان کریڈٹ کارڈ بھی جاری کئے گئے۔’ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ‘ کے دوران مزدوروں اور مائیگرنٹ کارکنوں نے بھی فائدہ اُٹھایا کیوں کہ 24,179 مستفیدین کا اِندراج کیا گیا اور 4,063 اِی شرم کارڈ بنائے گئے۔ صحت شعبے میں 95,959 پی ایم جے اے وائی ۔صحت گولڈن کارڈ جاری کئے گئے جس سے 49,526 کنبوں کو ہیلتھ اِنشورنس کوریج دی گئی۔اِسی طرح محکمہ ریونیو 6.6 لاکھ لینڈ پاس بک جاری کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ’ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم‘ کے دوران 8.46 لاکھ اَفراد کو ’ آپ کی زمین آپکی نگرانی‘ پورٹل پر متعارف کیا گیا تاکہ وہ اَپنے گھروں میں آرام سے ریونیو ریکارد تک رَسائی حاصل کرسکیں۔بیک ٹو وِلیج کے اعداد و شمار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود نے 5,159 ڈِس ایبلٹی کارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے اور 30,231 آنگن واڑی مستفید ین کو سیڈنگ کر کے بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ اِس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے 211 دیویانگ کیمپ بھی منعقد کئے گئے۔اِس کے علاوہ زائد اَز 1.55 لاکھ اِی۔ چالان مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے تھے جو منفرد کیو آر کو ڈ کے ساتھ زیرو مینوئل اِنٹرفیس سے معدنیات کی فروخت اور خریداری کے لئے آن لائن اَدائیگی کے نظام کے ساتھ مربوط تھے۔پروجیکٹوں کے تیزی سے عمل آور ی کے ساتھ گزشتہ تین برسوں میں بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے اور حکومت نے دیہی جموںوکشمیر کو خود کفیل بنانے اور مقامی سطح پر خود روزگار کے مزید مواقع پیدا کر کے آمدنی میں اِضافہ کرنے کی سکیموں میں سرمایہ کاری جاری رکھی ہے۔اِسی طرح ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘‘ کے عوامی رَسائی پروگرام سے حکومت لوگوں کو شہری تبدیلی اور شہروں کو کھولنے کی مکمل صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ترقی کو آگے بڑھانے ، مقامی حکومت کو بااِختیار بنانے اور دہلیز تک خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔حال ہی میں اِختتام پذیر ’ ’مائی ٹائون مائی پرائیڈ۔2.0‘‘ ایک شاندار کامیابی تھی جو پروگرام 28؍نومبر 2022ء سے 6؍ دسمبر 2022ء تک جموںوکشمیر یوٹی بھر میں جاری رہا ہے اور جس میں 7.16 لاکھ لوگوں کے ریکارڈ تعدادنے حصہ لیا ہے۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ’’ شہری جن ابھیان‘‘ میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، بیوہ ،بڑھاپے اور معذوری پنشن، آدھار ، پانی اور بجلی کنکشن، پیدائش او روفات اسناد کا جرأ ، لینڈ ریونیو ، سیوریج اور صفائی کی خدمات وغیرہ فراہم کی گئیں۔’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ ‘‘ عوامی رَسائی پروگرام نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے خود روزگار پیدا کرنے اور سکل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ایم ٹی ایم پی ابھیان میں ہر وارڈ سے 25نوجوانوں کی شناخت خود روزگار مٰں مدد اور ہنر کی تربیت کے لئے کی گئی۔’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ ۔2.0‘‘ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 2,740 سٹریٹ وینڈر لائسنس ، 1,144 کسان کریڈٹ کارڈ ، 6,251 سوئیل ہیلتھ کارڈ ، 38,973 گولڈن کارڈ، 40,482 اِی۔ چالان، 3,402 ای۔شرم کارڈ، 53,923 ڈِس ایبلٹی کی طرفس متعلقہ محکموں سے جاری کئے گئے ہیں۔جن ابھیان میں 80قصبوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اَنجام دی گئیںاور 1,40,763 کھلاڑیوں نے حصہ لیا،5,002 اَفراد کو یو ایل بی میں خود روزگار مہم کے تحت شامل کیا گیا۔ کارپوریشن اور یو ایل بی میں 248 سی ایس سی کیمپوں کا اِنعقاد کیا گیا،1,743 لاڈلی بیٹی اور 36,556 آنگن واڑی اِستفادہ کنندگان کو جن ابھیان کے دوران آدھار کے ساتھ بیج دیا گیا ، جن ابھیان پروگرام میں 96دیویانگ کیمپ منعقد کئے گئے اور مختلف یو ایل بی کلبوں میں 560 سینٹر سٹیز نز فارم حاصل کئے گئے۔اِس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر حکومت کے زائد اَز 170 سینئر اَفسران نے جموںوکشمیر میں اَربن لوکل باڈیز سے رابطہ کیا جہاں اُنہوں نے نچلی سطح سے اِستفسار ی گفتگو کی اور رائے حاصل کی تاکہ اِس علاقے کے لئے مخصوص خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں حکومتی کوششوں کو بہترسے بہتر بنایا جاسکے۔










