manoj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پرجو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کی یاد میں منایا جاتا ہے ،لوگوں کو مُبارک باد پیش کی ہے ۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا:”عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعہ پر میں تمام لوگوں کو دلی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ حضرت محمد ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات پوری اِنسانیت کے لئے اَمن، مساوات اور ہمدردی کا ایک لازوال مینارِ نور ہیں۔ اس مقدس دن پر آئیے ہم عہد کریں کہ محبت، مہربانی اور عالمگیر بھائی چارے کی ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوںمیں اَپنائیں گے اور ایک ہم آہنگ، جامع اور متحد معاشرے کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں ۔‘‘