سری نگر//جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی محترمہ عشرت اختر نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے محترمہ عشرت اختر کو ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا۔بعد میں صدر کشمیر ایڈوکیٹ ایسو سی ایشن ایڈوکیٹ وسیم گل نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں صوبہ کشمیر کی قانونی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وسیم گل کو ان کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دہانی کی۔










