کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ڈی سی آفس میں عالمی بینائی دن کے موقعہ پرایک ’’خصوصی آئی سکریننگ کیمپ‘ ‘کا اِفتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کپواڑہ کی جانب سے ’’کام پر اَپنی آنکھوں سے پیار کریں‘‘کے بینر تلے کیمپ کا اِنعقاد کیا تھا جس میں ایک آپتھلمولوجی سرجن اور آپتھلمولوجی ٹیکنیشن کو تعینات کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر موصوفہ نے آئی سکریننگ کیمپ کے اِنعقاد کے لئے محکمہ صحت کپواڑہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ ایسے اَقدامات جاری رکھیں جس سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے۔دریں اثنا، خصوصی آئی سکریننگ کیمپ کے دوران ڈی سی آفس کمپلیکس کے تقریباً 50 ملازمین کی آنکھوں کی سکریننگ کی گئی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع کے تمام صحت اِداروں بشمول سی ایچ سیز ، پی ایچ سیز اور ایچ اینڈ ڈبلیو سیز میں آئی سکریننگ چیک اپ بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آنکھوں کا چیک اَپ کیا گیا۔ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ایس ڈی ایچ کپواڑہ اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔










