بیروہ میں تیندوا پکڑا گیا ,لوگوںنے راحت کی سانس لی

بیروہ میں تیندوا پکڑا گیا ,لوگوںنے راحت کی سانس لی

سرینگر/بیروہ بڈگام میںمحکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق بیروہ اوراس کے مضافاتی علاقوں میں تیندوا گھوم رہا تھا جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پایاجارہا تھا اور وہ گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کرتے تھے۔ تیندوے کی موجودگی کی خبر کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے اسے پکڑنے کیلئے ممکنہ مقامات پر پنجرے نصب کئے ۔ گزشتہ روز اروہ بیروہ میںتیندوا پنجرے میں پھنس گیا جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ تیندوے کے پنجرے میں پھنسنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اسے دیکھنے کیلئے مرد و زن اور بچوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ لوگوںنے تیندوے کو پکڑنے پر راحت کی سانس لی ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ تیندوے کی موجودگی کے سبب وہ شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے اور شام ہوتے ہیں گھروں میں رہتے تھے ۔ محکمہ جنگلی حیات کاکہنا ہے کہ پکڑے گئے تیندوے کو محفوظ پناہ گاہ میں چھوڑا جائیگا۔