آر اینڈ بی سڑک کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریگی ،ضرورت پڑنے پر افراد اور مشینری کو تیار رکھا گیا
سرینگر // طویل عرصہ کے بعد اننت ناگ مڑوا سڑک مارگن ٹاپ کے راستے ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دی گئی جب حکام نے سنتھن ٹاپ پاس اور دیگر مقامات پر جمع برف کو صاف کیا۔سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال بھاری برفباری کے باعث طویل عرصہ تک بند پڑی اننت ناگ مڑوا شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔ نمائندے نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آر اینڈ بی محکمہ کی طرف سے مارگن ٹاپ کے راستے مٹیگاورن سے وروان تک سڑک کی منظوری کے بعد یہ حکم دیا جاتا ہے کہ مارگن ٹاپ براستہ مارواہ اننت ناگ سڑک مناسب موسمی حالات کے تحت مسافروں کیلئے کھلی رہے گی۔حکام نے بتایا کہ آر اینڈ بی سڑک کی صورت حال کی مسلسل نگرانی کریں گے اور موقع پر ضرورت پڑنے پر آدمیوں اور مشینری کو تیار رکھیں گے۔انہوںنے مزید کہا ’’گاڑیوں کا چلنا سختی سے مناسب موسم کی حالت سے مشروط ہے۔ مڑوا اننت ناگ سڑک کو بموسم کی خراب صورتحال کی صورت میں معطل کر دیا جائے گا، جس سے مسافروں اور آپریشنل عملے کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘‘۔ کشتواڑ سے اننت ناگ جانے والے مسافروں کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے (اتوار، منگل، جمعرات اور ہفتہ) کو گذر چیک پوسٹ وروان کو عبور کرنے کے لیے) کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔اننت ناگ سے کشتواڑ آنے والے مسافروں کیلئے صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے (پیر، بدھ، جمعہ) (گروان اننت ناگ کو پار کرنے کے لیے) کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔










