بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے وفد نے جے کے ایل اے کے اسپیکر سے ملاقات کی

بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے وفد نے جے کے ایل اے کے اسپیکر سے ملاقات کی

اسمبلی لائبریری کو ’’ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تاریخ ‘‘ کے عنوان سے 22 کتابیں عطیہ کیں

جموں//بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے صدر اور سابق چیف سیکرٹری بی آر کنڈل کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ( جے کے ایل اے ) کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مسٹر کنڈل نے مہاراشٹر حکومت کے تعلیمی محکمہ کی طرف سے شائع کردہ ’’ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تاریخ ‘‘ کے عنوان سے 22 کتابیں اسمبلی لائبریری کو عطیہ کیں ۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسپیکر موصوف نے کہا کہ بی آر امبیڈکر بھارتی آئین کے مرکزی معمار ، ایک بے مثال ماہر قانون اور محروم طبقات کیلئے بے مثال جدوجہد کرنے والے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ ان کی زندگی تعلیم کی طاقت برتری پر اور انسانی روح کی نظاماتی جبر پر فتح کی گواہی ہے ۔ ‘‘ اسپیکر نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کی تاریخ پر یہ کتابیں آنے والی نسلوں کو ضرور روشن کریں گی اور ان کا فلسفہ سماجی انصاف ، مساوات ، آزادی اور بھائی چارے کیلئے رہنمائی کا ذریعہ بنتا رہے گا ۔ اس موقع پرقانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری مسٹر منوج کمار پنڈتا کے علاوہ اکیڈمی کے نمائندوں میں پی ایل بھوشن ، ایچ آر فونسا ، ناگر مل ، آر ایل بھگت ، ونائے بھگت بھی موجود تھے ۔