آل کشمیر آرٹسٹس ایسوسیشن کے باہمی اشتراک سے ادب، ثقافت اور تعلیم سے جڑے ذی عزت شخصیات کو ایوراڈسے نوازاگیا
سرینگر//جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام اور آل کشمیر آرٹسٹس ایسوسیشن نے مرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر کے قیادت میں چیف ایجوکیشن آفس بڈگام میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب کی ابتدا ء تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کی گئی۔ اسکے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر محترمہ رومانا قاضی کو بیسٹ ایجوکیشنیسٹ ایوارڈ، معروف ماہر تعلیم حاجی غلام حسین راتھر کو شان کشمیر ایوارڈ، معروف گلوکار عبدالغفار کانہامی کو شان موسیقی ایوارڈ، ومل رینہ کو معروف افسانہ نگار، ناولسٹ مکھن لال پنڈتا کی طرف سے لایف ٹایم اچیومینٹ ایوارڈ،(کل سرینگر میں) ماہر تعلیم چیرمین لکی اسٹار محترمہ منظورہ سلیم کو بیسٹ ایجوکیشنیسٹ ایوارڈ، شاھد نزیر کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، مسعود حسین مسعودی کو شبینہ مسعودی کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، مزمل حامد خان کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، جاوید احمد ڈار کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، کلچرل کارڈنیٹر بڈگام محمد مقبول کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، رفیق احمد بابا کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، الطاف حسین شاہ اور اقبال احمد بیگ کو ایوارڈ آف ایکسلنس سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر پر چیف ایجوکیشن آفسر بڈگام نے آرگنائزیشن اور سبھی اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے کارڈنیٹر غلام حسین شبنم، سعید ظہور تھے اور انچارج پروگرام خورشید احمد خان اور شاد مصور حسیب تھے۔ نظامت کے فرایض ڈاکٹر شبنم رفیق نے انجام دی۔ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشادرہا۔










