بڈگام میں نقب زنی کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد

بڈگام//بڈگام پولیس نے نقب زنی کا معاملہ حل کرکے ملزم کو گرفتاراور لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق تھانہ پولیس چاڈورہ کوخورشید احمد ڈارولد غلام نبی ساکن وڈیپورہ کی جانب سے نقب زنی کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی۔ تھانہ پولیس چاڈورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 04/23متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران پولیس نے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کے دوران، پولیس کو ایک سراغ ملا اور اس نے ایک مشتبہ شخص شوکت احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن بریگنڈ چاڈورہ کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران اس نے چوری میں اپنے کردار کا اعتراف کیا اور اس کے ذریعہ کی گئی دیگر کئی نقب زنی کیسوںمیں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔اس کے انکشاف پرلاکھوں روپئے مالیت کامال مسروقہ بشمول ایک جنریٹر ہنڈائی،2کیڑے مار دوا سپرے موٹر،13برش کٹ،انورٹر ،5بیٹری،6ٹرانسفارمر ،7سپرے پائپ،8کینوس پائپ ،10ساؤنڈ باکس شامل ہے ۔اس سلسلے میں معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔