بڈگام میں تیزرفتار ٹرین نے سی آر پی ایف جوان کوابدی نیند سلادیا

بڈگام میں تیزرفتار ٹرین نے سی آر پی ایف جوان کوابدی نیند سلادیا

سرینگر//ہمہامہ بڈگام میں تیزرفتار ٹرین نے ڈیوٹی پرتعینات سی آر پی ایف جوان کوٹکرمار کرابدی نیند سلادیا۔پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ سی آرپی جوان کی نعش جب اسکے آبائی گھرپہنچادی تو وہاں کہرام مچ گیا۔اے پی آ ئی کے مطابق ہمہامہ بڈگام کے علاقے میںاس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب ایک تیزرفتار ٹرین نے ہمہامہ پل کے نزدیک ڈیوٹی پرتعینات 45بٹالین سی آرپی ایف میں اپنی خدمات انجام دینے والے چالیس سالہ جوان محمداسماعیل میر کوٹکرمار دی جس سے وہ شدیدطور پرزخمی ہوا زخمی سی آرپی جوان کواگرچہ فوری طور ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچادیاگیا اور ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران سی آر پی ایف جوان کومردہ قرار دیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت سی آرپی ایف بٹالین کے حوالے کردی ۔ادھرجب محمداسماعیل میرنامی سی آرپی جوان کی نعش اسے آبائی گھرواقع بانڈی پورہ پہنچادی گئی تو وہاں کہرام مچ گیابڑی تعداد میں لوگوں نے حادثے کے دوران جان بحق ہونے والے سی آرپی ایف جوان کی نمازجنازہ میں شرکت کرکے اس سے پرُنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا۔