mask for mouth and nose c

بغیر ماسک پہنے سری نگرہوائی اڈے میں داخلے پرپابندی

مسافرپروازکی روانگی سے 3گھنٹے پہل آئیں:ائرپورٹ اتھارٹی

سری نگر//کوروناکیسوںمیں مسلسل اضافے کے پیش نظر سری نگرہوائی اڈے کے حکام نے جمعرات کو’’نوماسک،نوانٹری کافرمان ‘‘جاری کرتے ہوئے لوگوں بشمول مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر، بین الاقوامی ہوائی اڈے کی اتھارٹی نے جمعرات کو لوگوں سے وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نو ماسک، نو انٹری کے اصول پر عمل کریں۔سری نگر ایئرپورٹ اتھارٹی نے کئی ایک ٹویٹس میں آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ کوویڈ کی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔’’پرہجوم علاقوں میں وا ئرس زیادہ ہوتا ہے، ہمارے تمام مسافر برائے مہربانی سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ہر وقت ماسک بھی پہنیں۔ایک ٹویٹ میںائرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیاکہ ہم نو ماسک نو انٹری کے اصول پر عمل کرتے ہیں۔ساتھ ہی متعلقہ تھارٹی نے مسافروں سے کہاہے کہ وہ پروازکی روانگی کے وقت سے زیادہ سے زیادہ3گھنٹے پہلے ائرپورٹ کی حدودمیں داخل ہوں جبکہ متعلقہ حکام کے مطابق کچھ مسافر پرواز سے 7یا8گھنٹے پہلے آ رہے ہیں،اوراس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے، اور کوروناوائرس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔متعلقہ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں مسافروں کومخاطب ہوتے ہوئے مزیدلکھا’’براہ کرم پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پر آجائیں‘‘۔ائیرپورٹ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ آج سے پرواز سے صرف 3 گھنٹے پہلے تک ایئرپورٹ پر مسافروں کوداخلے کی اجازت دی جائے گی، یہ ایئرپورٹ پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے کیونکہ ہم وائرس پھیلنے کے امکانات کو کم کرنا چاہتے ہیں، براہ کرم ہماری سیکورٹی کے ساتھ تعاون کریں۔