syed basharat bukhari

بشارت بخاری پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

جو لوگوں کی نظر میں بہتر امید وار ہوگا ۔ ہم اس کو تعاون دیں گے ۔ بخاری

سرینگر///بشارت بخاری نے کہا ہے کہ وہ براہ راست پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ کپوارہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں جو لوگوں کی نظر میں بہتر امیدوار ہوگا اس کو اپنا تعاون دیں گے اور اس کیلئے خود سے مہم چلائیں گے ۔ انہوںنے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی بی جے پی کے امیدوار کے حق میں مہم نہیں چلائیں گے اور ناہی تعاون دیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سیاسی لیڈر اور سابق ریاسی وزیر بشارت بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوںنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ خود پارلیمانی انتخابات میں براہ راست حصہ نہیں لیں گے البتہ بارہمولہ پارلیمانی انتخاب میں جو بہتر امیدوار ہوگا ہم اس کو تعاون دیں گے اور اس کے حق میں گھر گھر جاکر مہم چلائیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم بی جے پی یا اس کی اتحادی جماعت یا لیڈر کی بلکل حمایت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ آج کے انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہے کیوں کہ ہمارے پاس آج نہ ریاست ہے اور ناہی کوئی سرکار ہے اس لئے پارلیمانی نمائندہ ایسا ہونا چاہئے جو پارلیمنٹ میں جاکر لوگوں کی بات کرے ۔ انہوںنے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کا ہونا محال لگ رہا ہے کیوں کہ جو ہم نے ماضی میں دیکھا اور جو حالات بتاتے ہیں تاہم جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے اس بارے میں ہم اپنا موقف بھی واضح کریں گے ۔