سرینگر//جنگلی جانوروں کابستیوں کی طرف رُخ اور لوگوں پرحملوں کاسلسلہ جاری ،جنوبی کشمیرکے برنیال قاضی گنڈ میں ریچھ نے تین افراد کی چیر پھاڑاس وقت کی جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے وائلڈلائف محکمہ کی غفلت لاپرواہی کے خلاف لوگوں نے غم وغصے کااظہار کیاوائلڈلائف محکمہ نے تصدیق کی کہ تین افرادکی ریچھ نے چیرپھاڑ کی ہے اور ریچھ کوقابوکرنے کے لئے کارروائی شروع کی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق برنیال قاضی گنڈ اننت ناگ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب غلام حسن کسانہ، گل محمدگورسی، اورعمران گورسی نامی تین افراد اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک اور غیرمتوقع طورپرریچھ نے ان پرحملہ کیااور ان کی چیر پھاڑ کی۔ مزکورہ افراد کی چیخ وپکار سُن کرلوگ اپنے گھروں سے باہرآئیں اورانہوںنے مزکورہ افرادکوریچھ کے چنگل سے چھڑاکرعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔جنگلی جانوروں کامسلسل بستیوں کی طرف رُخ کرنے عام شہریوں مویشیوں پرحملہ کرنے کی کارروائیوں میں دن بدن اضافہ ہونے پرمقامی لوگوں نے وئلڈلائف محکمہ کے خلاف شدیدناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارہ اپنی ذمہ داریوں کوبہترطریقے سے انجام نہیں دے پارہاہے اور بڑی تعداد میں جنگلی جانوربستیوں کارُخ کررہے ہے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی فصلیں جانوروں نے تباہ وبربادکرکے رکھ دی ہے اورلوگوں کواس مصیبت سے نجات دلانے کی خاطر محکمہ سنجیدگی کے ساتھ کوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہاہے ۔










