بڈگام//کچھ روز قبل بھائی کیساتھ کسی بات کولیکر جھگڑے کے بعدایک نوجوان کی جانب سے اپناگلاکاٹنے کی کوشش کے چندروزبعد وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے برنہ وار علاقے میں ہفتہ کو ایک23 سالہ نوجوان کی لاش گھرمیں ہی لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برنہ وار بڈگام کے رہنے والے ایک23سالہ نوجوان (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو سنیچرکی صبح اپنے گھر کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ابتدائی طور پربظاہر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم نوجوان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ پُراسرارحالت میں گھرمیں مردہ پائے گئے نوجوان کی نعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعدپولیس نے نزدیکی اسپتال میں نعش کاپوسٹ مارٹم کرایا،اوراسکی رپورٹ ملنے کے بعدپولیس کونوجوان کی موت کے درپردہ محرکات اوروجوہات جاننے میں آسانی ہوگی ۔










