Heavy snowfall in kashmir

برفباری کے بعد گلمرگ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش

سرینگر//موسم صورتحال میں تبدیلی کے بعد شہر ہ آفاق گلمرگ میں تازہ برفباری کے بعد گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفید چادر پر نئے سال کے استقبال کیلئے تیا رہے۔ ادھرنئے سال کی تقریبات منانے کیلئے محکمہ سیاحت بھی تیاریاںمیںمصروف عمل ہے اور نئے سال کی آمد اور جشن کے سلسلے میں سیاح کافی تعداد میں گلمرگ پہنچے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق نئے سال ک تقریبات منانے کیلئے محکمہ سیاحت کی جانب سے تیاریاں شد و مد سے جاری ہے۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرگ میں نئے سال کی آمد کے سلسلے میں پہلے ہی تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ وہی محکمہ سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلمرگ میں نومبر اور دسمبر مہینے کی انیس تاریخ تک ایک لاکھ دس ہزار دو سو بیس مقامی اور بیرونی ریاستوں کے سیاح آچکے ہیں۔گلمرگ میں نئے سال کی آمد پر جشن اور تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سیاح کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ نئے سال کی آمد کی خوشی منانے کے لئے گلمرگ پہنچے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کے سیاحوں نے کہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمد کا دن منانے کے لئے گلمرگ پہنچے ہیں۔ سیاح نئے سال کے استقبال کیلئے پرجوش ہیں۔ نئے سال کی آمد پر مقامی لوگوں اور سیاحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا سال کووڈ کے خاتمے، ملک اور خاص کر جموں وکشمیر کے امن، خوشی اور ترقی کا ضامن بن کر آئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کے سیاحوں نے کہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمد کا دن منانے کے لئے گلمرگ پہنچے ہیں۔