برخواست کئے گئے این ایچ ایم نرسوں کی نوکریوں میں3ماہ کی توسیع

مستقبل میں شعبہ صحت میں پوسٹ کریٹ کرکے نوکریاں دینے کی یقین دہانی کی گئی:ملازمین

سری نگر// ایک اہم پیش رفت میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو این ایچ ایم نرسوں کی سروس میں3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا۔یہ اعلان انہوں نے جموں ومیں احتجاجی نرسوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق عہدیداروں نے بتایا ، ایل جی نے جموں میں معطل شدہ ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی اور احتجاج کرنے والی این ایچ ایم نرسوں کی سروس میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا۔بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کے برخواست شدہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں سرکار یو ٹی کے ہیلتھ ورکرز کے لیے تشہیر کی جائے گی۔انہوں نے کہامرکز کوروناوورئیرس کو کچھ فائدہ دے گا تاکہ مستقبل میں بھی وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔دریں اثنا ، احتجاج کرنے والے ہیلتھ ورکرز میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں بتایانے ایل جی سے بات کی ہے ، اور اس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا معاہدہ تین ماہ تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایل جی نے ہمیں صحت کے شعبے میں مستقل ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہم اپنے مطالبات پورے کرنے پر ان کے بہت شکر گزار ہیں۔دریں اثنا ، احتجاج کرنے والے ہیلتھ ورکرز میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایل جی سے بات کی ہے ، اور اس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا معاہدہ تین ماہ تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایل جی ادھر، پرنسپل جی ایم سی جموں ، ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ وبائی امراض کے دوران ہیلتھ ورکرز 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں میرٹ کی بنیاد پر مستقل ملازمت دینے کا فیصلہ ہیلتھ ورکرز اور پیرامیڈیکل طلباء کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں میرٹ کی بنیاد پر مستقل ملازمت دینے کا فیصلہ ہیلتھ ورکرز اور پیرامیڈیکل طلباء کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔واضح رہے ، این ایچ ایم نرسیں جو کوویڈ19 وبائی امراض کے دوران مصروف تھیں انہیں محکمہ صحت نے ان کی خدمات سے برطرف کردیا۔ این ایچ ایم کی نرسیں اور ورکرز گزشتہ کئی دنوں سے اپنی خدمات کو جاری رکھنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔