boniyar

بجہامہ اوڑی میں کہرام،خوف ودہشت کاماحول

تیندوے نے6سالہ بچی کوبنایانوالہ ،نعش جنگل سے برآمد،3ماہ میں اس نوعیت کا چوتھا واقعہ

بارہمولہ //سرحدی تحصیل اوڑی کے بجہامہ علاقے میں اُسوقت کہرام مچ گیا،جب یہاں کے ایک مضافاتی گائوں کی6سالہ معصوم بچی کی نعش جنگل سے برآمدہوئی ،جس کوجمعے کی شام تیندوا،گھسیٹ کر لے گیاتھا۔خیال رہے یہ اوڑی میں تین ماہ کے دوران اس نوعیت کاچوتھا المناک واقعہ ہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام کوبجہامہ اوڑی کے ایک مضافاتی جنگلی علاقے(بہک)میں ایک خونخوار تیندوا6سالہ کمسن بچی منزہ دختر عمران احمدبیگ ساکنہ جبائور بجہامہ اوڑی کوعارضی رہائش گاہ کے نزدیک سے گھسیٹتے ہوئے نزدیکی جنگل لے گیا۔تیندوے کے اس اچانک حملے کے بعدبچی کے اہل خانہ نے شور مچایا لیکن وہ بچی کو جنگلی درندہ کے چنگل سے نہ بچا سکے۔ بعد ازاں پولیس کی ایک پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی۔گھنے جنگلوں میں تلاش کرنے کے بعد 6سالہ معصوم بچی کی لاش ملی۔ یہ اوڑی میں گزشتہ تین مہینوں کے دوران تیندئوںکے ہاتھوںکے کمسن بچوںکی ہلاکت کاچوتھا المناک واقعہ تھا ،کیونکہ اے پہلے ماہ جون کی11،12اور14تاریخ کوترکانجن بونیاراوڑی میں تیندئوںنے تین کمسن بچوںکواپنا نوالہ بنادیاتھا۔محکمہ جنگلاتی حیات یعنی وائلڈ لائف نے کچھ روز بعددعویٰ کیاتھاکہ مبینہ یاممکنہ طورپر تین کمسن بچوںکوابدی نیند سلادینے والے ایک تندئوے کوہلاک جبکہ ایک اورزندہ پکڑاگیا۔متعلقہ محکمے کے مطابق امسال کشمیر وادی میں جنگلی جانوروں بالخصوص تیندئوں اوریچھوںکے حملوں میں6بچوں سمیت8افراداپنی جانیں گنوابیٹھے ۔