بجوانی ترال کے نذدیک میں23سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر//جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک23سالہ نوجوان کی پُراسرار حالت میں لاش پائی گئی۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے کے این ایس کے مطابق قصبہ ترال کے بجونی علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لوگوںنے ایک میدان میں نوجوان کو مردہ پایا۔ اس موقعہ پر لوگوںنے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیاگیا۔متوفی نوجوان کی شناخت23سالہ فرہان احمد کار ولد نثار احمد کار ساکنہ نئی بستی ترال کے بطور ہوئی ہے۔ جائے واقعہ کے نزدیک سکوٹی زیر نمبرJK03F/9340بھی پائی گئی۔تاہم پولیس ذرائع نے بتایا لاش کے نذدیک کچھ انسولین ،موبائیل فون وغیرہ پایا گیا ہے انسولین سرینج سے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ نوجوانکی موت منشیات کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔