پونچھ میں سرنکوٹ روڈ پر گاڑی سورن ندی میں گر گئی،دو افراد لقمہ اجل
سرینگر/ //بانڈی پورہ میں ایک شخص دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ ادھر پونچ میں ایک گاڑی سورن ندی میں گر گئی جس کی وجہ سے دو افراد کی موت واقع ہوہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گنڈ پرانگ گاؤں میں بدھ کو ایک 40 سالہ شخص دریائے جہلم میں پھسل کر غرآب ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص جس کی شناخت عبدالرحیم لون کے طور پر ہوئی ہے، جو غلام محی الدین راتھر کے داماد اور حاجن کے علاقے گنڈ پرانگ کا رہائشی ہے پانی لانے کے دوران دریائے جہلم میں گر کر ڈوب گیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس اسٹیشن حاجن کی ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ڈوبنے کے چند گھنٹے بعد لاش نکال لی گئی۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثناء بفلیاج-سرنکوٹ روڈ پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے سورن میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت کی ہوگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز بفلیاج-سورنکوٹ روڈ پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر سورن ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔










