سرینگر// ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان جو موٹر سائکل چلارہا تھا اُس وقت ازجان ہوا جب تیز رفتار موٹرسائکل ایک بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرایا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک موٹرسائکل سوار وسیم احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ چکی چندرگیر تیز رفتاری کے ساتھ موٹرسائکل چلارہا تھا جس دوران وہ ایک بجلی کے کھمبے کے ساتھ تیز رفتاری کیساتھ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس کو فوری طور پر نزیدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اس کو مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔










