drug

بانڈی پورہ میں منشیات کے خلاف پولیس متحرک

بانڈی پورہ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر //بانڈی پورہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے سرگرمیاں جاری ہے اور اب تک درجنوں منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ا پنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس نے آج منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر منشیات ضبط کرلی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن حاجن کی پولیس پارٹی نے گنڈی بن حاجن میں ناکہ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ اس کی شناخت اشفاق نبی تیلی ولد غلام نبی تیلی ساکن نائد کھائی کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسے پولیس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن حاجن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔