بانڈی پورہ//پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک مفرور شخص کو گرفتار کیا ، جو گزشتہ6سالوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے معزز عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ جو ا سپیشل موبائل مجسٹریٹ بیروہ بڈگام سے موصول ہوئی ہے جو ایک مفرور عبدالحمید خان ولد عبدالغفار خان ساکن پنزی گام بانڈی پورہ کے خلاف تھی جو 6 سالوںسے گرفتاری سے بچ رہاتھا۔اس سلسلے میں اس شخص کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع موصول ہونے پر ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بانڈی پورہ محمد اِدریس(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور مذکورہ مفرور کو گرفتار کیا۔ وہ قانون کے مطابق مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا اور2015سے مفرور تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملزم کردار کے لحاظ سے خراب فہرست میں شمارکیا جاتا ہے۔ سماج مخالف عناصر کے خلاف ہمارے مسلسل اقدامات سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔










