ishtiyaq beigh

بانڈی پورہ ، بڈگام ، کنہامہ اور سرینگر میں نشہ مکت ابھیان چلایاگیا

تھنہ منڈی راجوری میں19جون کو میڈیکل کیمپ :جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ

سری نگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کے رضاکاروں نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاء کی طرف نہیں دیکھیں گے۔کنہامہ بڈگام میں ضلع پریذیڈنٹ رمیض احمد جبکہ بانڈی پورہ میں ضلع صدر خورشید احمد کی قیادت میں نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جبکہ ضلع بھر میں ان کے علاوہ دیگر رضکاروں نے منشیات مخالف مہم چلائی گئی۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ بھی نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جبکہ سرینگر ٹرسٹ کے رضاکاروں کی جانب سے منشیات مخالف مہم چلائی گئی جس دورن لوگوں کو منشیات کے خلاف اْٹھ کھڑاہونے کی اپیل کی گئی۔ دریں اثناء وادی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم زور و شور سے جاری ہے ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء جموں کشمیر میں ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقفے سے منشیات مخالف مہم جاری ہے اور اب تک سینکڑوں راضاکاروں نے اس مہم میں شرکت کی۔ دریں اثنا ٹرسٹ کی جانب سے سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھنہ منڈی راجوری میں 19جون کو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں اے ڈی سی راجوری پون پریہار مہمان خصوصی اور بالی ووڈ سنگر اور سماجی کارکن دانش ریشی بطور مہمان ذی وقار شرکت کریں گے۔