کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر اْٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا
رام نگری شوپیان میں فوج نے درد زہ میں مبتلا خاتون طبی مرکز تک پہنچایا
سری نگر//وادی کشمیر میں جہاں انتظامیہ نے میدانی علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا لی ہے وہی بیشتر دہی علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے سے عوام کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران سرحدی ضلع کپواڑہ کے بڈ نمبل گاوں میں بھاری برف باری سے شاہرائیں بند ہونے کے باعث اہل خانہ نے درد زہ میں مبتلا خاتون کو چارپائی پر اْٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔جبکہ جنوبی کشمیر کے شوپیان میں اسی طرح فوج نے ایک خاتون کو ہسپتال تک چار پائی میں اٹھاکر پہنچایا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے دور اْفتادہ گاوں بڈ نمبل میں ہفتے کے روز بھاری برف باری کے باعث رابط سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں میں بند ہوئی ہے اس دوران گائوں میں ایک ھاملہ خاتون نے درد کی شکایت کی جس کو چار پائی پر اْٹھا کر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر ایک وائر ویڈیوں میں حاملہ خاتون کے شوہر عبدالجبار نے بتایا کہ بھاری برف باری کے نتیجے میں شاہرائیں مکمل طورپر بند پڑی ہوئی ہے جس کے بعد خاتون کو پہلے چارپائی اورا ْس کے بعد گھوڑے پر بٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔اسی طرح شمالی جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے رام نگری میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک خاتون کو فوج نے چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے وادی کے کئی دور افتادہ علاقوں میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند پڑی ہیں ۔










