دہلی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے کشمیر نوجوان فوت

بارہمولہ میں نہانے کے دوران نوجوان غرق آب تلاش جاری

دہلی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے کشمیر نوجوان فوت

سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک گائوں میں دریائے جہلم میں نہانے کے دوران غرق آب ہوا ہے جس کا تلاش جاری ہے جبکہ کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان دہلی میں گرمی کے سٹروک کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ دونوں واقعے کے حوالے سے جب ان کے آبائی علاقوں میں خبریں پھیلی تو یہاں کہرام مچ گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کچہامہ بارہمولہ میں اتوار کے روز ایک نوجوان دریائے جہلم میں نہانے کے دوران غرق آب ہوا ہے ۔اس دوران جب علاقے میں اس واقعے کی اطلاع ملی ہے تو یہاں تمام لوگ فوری طور پر پہنچے اور بچاو کارروائیاں شروع کی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک یہاں کوئی سراغ نہیں ،ملا ہے ۔جبکہ علاقے میں تلاش جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ نوجوان یہاں نہا رہا تھا جس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور اسی کے ساتھ ڈوب گیا ہے ۔۔ادھر دہلی میں گرمی کی ہیٹ سے بارہمولہ کا ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔کشمیر نیوز سروس نامہ نگار کے مطابق بارہمولہ کے جہانگیر پورہ سیسے تعلق رکھنے والا ایک 26سالہ نوجوان نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ اپنے اپاڑمنٹ میں لقمہ اجل بن گیا۔نوجوان کی شناخت نونس نذیر ولد نذیر احمد ملہ ساکن جہانگیر پورہ شکوارہ بارہملہ کے طور کی ہے بتایا جاتا ہے کہ نوجوان یہاں ایک الیکٹرانسکس کمپنی میں کام کرتا تھااس دوران جب نوجوان کے ہلاکت کے خبر یہاں پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔