2 مفرور افراد کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا
سرینگر //بارہمولہ میں پولیس نے دو مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ میں دہائیوں سے اپنی گرفتاری سے بچنے والے 2 مفروروں کو گرفتارکیا گیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن بونیار کا میں ایک کیس میں دہائیوں سے اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سب جج جے ایم آئی سی بارہمولہ کی معزز عدالت کی طرف سے جاری کردہ سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت ملزم الطاف احمد میر ولد حفیظ اللہ میر ساکنہ برنیٹ اور شنازہ بیگم زوجہ قاسم دین ٹھاکر ساکنہ ارنبوہ بونیار کے خلاف تھانہ بونیار میں زیر التواء وارنٹ دی گئی۔ جو گزشتہ دہائیوں سے اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے جو ایف آئی آر نمبر 41/2018اور 04/2010کے کیس میں ملوث تھے۔پولیس اسٹیشن بونیار کے ایس ڈی پی او اوڑی کی نگرانی میں اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بونیار سمیت دیگر افراد پر مشتمل ایک خصوصی پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان کو معزز عدالت میں پیش کیا گیا۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے۔










