Baramulla two brothers drown in jhelum

بارہمولہ میں دلدوز حادثہ ، جہلم سے ریت نکالتے ہوئے بارہمولہ میں 2 بھائی غرق آب

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے2 بھائی بارہمولہ ضلع کے خواجہ باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوئے ہیں ۔اس دروان عال لوگوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے اور پولیس نے دونوں بھائیوں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے جہاں ایک کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق حکام نے جمعہ کو بتایا۔ بانڈی پورہ کے دو بھائی بارہمولہ ضلع کے خواجہ باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ڈوب گئے،انہوں نے بتایا کہ دو بھائی ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ جمعہ کی صبح ڈوب گئے اور دونوں کو تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں انہوں نے بتایا ایک کی لاش کو برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اس حوالے سے شام دیر گئے تک کسی کا سراغ نہیں ملا ہے ۔ واقعے کے حوالے سب علاقے میں میں خبر پھیل گئی ہے تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔