ACS H&ME reviews functioning of National Health Mission in J&K-25

اے سی ایس ایچ اینڈ ایم ای نے یو ٹی میں قومی صحت مشن کے کام کا جائیزہ لیا

سرینگر //ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج نے این ایچ ایم آفس اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں جموں و کشمیر کے مرکز میں قومی صحت مشن جے اینڈ کے کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین چودھری ، ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ ایم ای ظہور احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای غلام رسول میر ، او ایس ڈی ایچ اینڈ ایم ای ڈاکٹر شفقت خان ، اسٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم ڈاکٹر محمد شفیع کوکا ، پروگرام منیجر اور اسٹیٹ ہیلتھ سوسائیٹی این ایچ ایم اور ناروے انڈیا پارٹنر شپ انیشیٹو کے دیگر افسران کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہر افسر سے ان کے کردار ، ذمہ داری اور ان کے کام کے انداز کے بارے میں دریافت کیا ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے نے جموں و کشمیر یو ٹی میں نیشنل ہیلتھ مشن کے کام ، کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی ۔ مشن ڈائریکٹر نے یو ٹی میں این ایچ ایم کے تحت نافذ کئے جانے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں مختصر تعارف دیا ۔ انہوں نے یو ٹی میں ایمر جنسی کووڈ رسپانس پیکج ECRP II کے نفاذ پر پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا جس میں مختلف سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 211.03 کروڑ روپے کی رقم ECRP II کے تحت کووڈ ضروری تشخیص اور ادویات کیلئے منظور کی گئی ہے ۔